Thursday, April 25, 2024

دیوتا کا ٹیٹو بنوانے پر آسٹریلوی جوڑا  انتہا پسند ہندوؤں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گیا

دیوتا کا ٹیٹو بنوانے پر آسٹریلوی جوڑا  انتہا پسند ہندوؤں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گیا
October 19, 2015
بنگلور(ویب ڈیسک)بھارت میں انتہا پسندی کا جادو سر چڑھ کے بولنے لگا ،بھارتی شہر بنگلور میں انتہا  پسند ہندوؤں نے دیوتا کا ٹیٹو بنانے پر  آسٹریلو ی جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلور میں سیاحت کی غرض سے آیا آسٹریلوی جوڑا  ہندو انتہا پسندوں کے متشدد رویوں کی بھینٹ چڑھ گیا ،ہندو بلوائیوں نے  ٹانگ پر دیوتاؤں کا ٹیٹو بنانے پرمیتھیو گورڈن اور اس کی  دوست ایملی کیسینو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیاحوں نے جب انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی  کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے ایکشن لینے کی بجائے  الٹا انہیں زبر دستی  معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔   austrailian