Thursday, April 25, 2024

لاہور سے مری جانیوالی نجی اسکول بس دینہ کے قریب حادثے کا شکار، 3 جاں بحق، 22 زخمی

لاہور سے مری جانیوالی نجی اسکول بس دینہ کے قریب حادثے کا شکار، 3 جاں بحق، 22 زخمی
December 5, 2021 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) لاہور سے مری جانے والی بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی، 3 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ 

لاہور سے مری جانے والی نجی اسکول بس دینہ کے قریب المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں طالبہ سحر، علیہا اور ٹیچر عمران شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز جہلم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نجی اسکول کے طلباء اور اساتذہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن پر جاگری۔