Sunday, September 8, 2024

دیسی بندہ مرغیوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کرے تو مذاق اڑایا جاتا ہے، وزیراعظم

دیسی بندہ مرغیوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کرے تو مذاق اڑایا جاتا ہے، وزیراعظم
December 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کے پلان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیسی بندہ مرغیوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کرے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے ، جب ولایتی لوگ یہی بات کریں تو زبردست تجویز قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کا پلان بھی شیئر کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر تقریب کے موقع پر وزیراعظم نے مرغیوں کی افزائش کے ذریعے غربت  پر قابو پانے کے پلان کا اعلان کیا تو مخالفین نے تنقیدی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کر لیا۔ مائیکروسوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس نے جون دوہزار سولہ میں پسماندہ ممالک میں مرغیوں کے ذریعے غربت پر قابو پانے کا منصوبہ پیش کیا اور غریب خاندانوں میں ایک لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا علان کیا تھا۔