Friday, May 10, 2024

دیرینہ رنجش پر  10 سالہ بچے کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

دیرینہ رنجش پر  10 سالہ بچے کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
October 6, 2019
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں دیرینہ رنجش پر 10 سالہ بچے کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ملتان کے علاقے تھانہ الپہ کا نواحی علاقہ نواں بھٹہ میں خاندانی دشمنی میں مخالفین نے کسی کے وار سے انگلیاں کاٹ دیں، دس سالہ بچے وظائف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق کسی کا وار خاندانی تنازع  پر مزمل نے کیا ۔ دونوں خاندانوں میں راستہ کا تنازع چل رہا تھا ، وظائف کے والد محمد اعظم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وظائف کے ماموں اللہ دتا نے اپنے بیٹے مزمل کو وظائف کی انگلیاں کاٹنے کا کہا ۔ پولیس نے مزمل کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔