Sunday, September 8, 2024

دیربالا : مسافر وین میں بم دھماکا 7افراد جاں بحق

دیربالا : مسافر وین میں بم دھماکا 7افراد جاں بحق
July 18, 2016
دیربالا(92نیوز)دیر بالا  کے علاقے ڈوگ درہ  کے قریب  مسافر وین میں دھماکے سے 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔، تفصیلات کےمطابق  دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ  کے قریب  مسافر وین میں  شدید دھماکا ہوا ہے ۔ مسافر وین کے اس دھماکے میں 7افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وین میں موجود بارود دھماکے سے پھٹ گیا جس میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔