Friday, April 26, 2024

دیربالا ، لکڑی اور رسیوں سے بنا پل توجہ کا منتظر

دیربالا ، لکڑی اور رسیوں سے بنا پل توجہ کا منتظر
December 3, 2019
دیربالا ( 92 نیوز) دیربالا میں دریا کے اوپر لکڑی اور رسیوں سے بنا ایک ایسا پل بھی ہے جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے، 8 گاؤں کو ملک سے ملانے والے اس واحد رابطہ پل پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں، انتہائی مخدوش ہونے کے باعث پل کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ دریا پنجکوڑہ پربنایا گیا جھولتا ہوا یہ پل دیر بالا کے علاقے کیر درہ کے رہائشیوں کے لئے واحد رابطہ پل ہے ، اس پل سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں ۔ پل اس قدر خطرناک ہے کہ یہ کسی بھی وقت بھی گر کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے مگر اس کی جگہ پختہ پل بنانے کا خیال عوامی نمائندوں کو آیا اور نہ ہی حکومت کو کبھی اس کا احساس ہوا ۔ قدیم زمانے کا یہ پل جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو رسیوں سے جھول رہا ہے ۔ بھاری گاڑیاں بھی اسی پل سے گزرتی ہیں ، یہاں سے گزرنے والے سب لوگ ہر بار خوف سے دوچار رہتے ہیں مگر متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث یہ خطرات مول لینا ان کی مجبوری ہے ۔ پل کی تعمیر زیادہ مہنگا نہیں مگر شائد حکام کسی حادثے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس پل کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ۔