Saturday, April 20, 2024

دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ، 9 افراد جاں بحق
July 30, 2020
دیر بالا (92 نیوز) دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ دیر بالا کے نواحی علاقہ چیرا گلی بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو دیربالا منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔