Wednesday, April 24, 2024

دیر بالا میں بچے برف پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

دیر بالا میں بچے برف پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
December 19, 2018
دیربالا( 92 نیوز)دیربالا میں موسم کی سختی پر حکام کی بے حسی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پاتراک کے طلباء کوبرف پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور  کر دیا۔ محکمہ تعلیم نے کروڑوں روپے فنڈز ملنے کے باوجود اسکول کی چھت تعمیر نہ کی ، جب کہ  سخت پہاڑی علاقہ اور پارہ منفی ہونے کے باعث بچوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ تعلیم اور منتخب نمائندوں کی جانب سے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کے سبب بچے برف پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں جب کہ اساتذہ کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔