Wednesday, May 8, 2024

دیامیربھاشا،مہمند ڈیم کے نام سے فنڈ قائم کر دیا گیا

دیامیربھاشا،مہمند ڈیم کے نام سے  فنڈ قائم کر دیا گیا
July 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کے حکم پر دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیم کے نام سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنڈ 2018 قائم کر دیا  ،  ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین کی دو دن کی تنخواہ فنڈزمیں دینے کا اعلان کر دیا ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن نے بنکوں کے سربراہان کےساتھ پریس کانفرنس کی اور دیا میر بھاشا اور مہمند  ڈیم کے کے لئے بنائے گئے اکاونٹ کی  تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک  نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پرڈیموں کے لئے اکاونٹ کاقیام عمل میں لایاگیاہے ، ملک بھر میں 16 ہزار بینک برانچز میں عوام ڈیم کے فنڈ میں رقم جمع کراسکتے ہیں۔ شمس الحسن نے  اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین کی جانب سے دو روز کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروانے کااعلان  کیا۔ نجی بنکوں کے سربراہان نے بھی ڈیموں کےلئے بنائے جانے والے اکاؤنٹ   میں خطیررقم جمع کروانے کا اعلان کیا۔