Saturday, April 20, 2024

دیامربھاشا ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا ، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

دیامربھاشا ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا ، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ
July 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا دیامربھاشا ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔ پاکستان کی ترقی کی حقیقی بنیاد رکھ دی گئی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا وزیراعظم نے آج دیامربھاشا ڈیم کے بڑے منصوبے پر تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا۔ دیامربھاشا ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1283287883663781888?s=20 دیامربھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زرعی رقبہ سیراب کیا جا سکے گا۔ منصوبہ سرسبز ،شفاف 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت کا حامل ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا۔ 16 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا پانی، بجلی سمیت ہر شعبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر آبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن ہو گی۔ یہ اقدام معاشی سرگرمیوں کی روانی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ لاکھوں ایکڑ سیراب ہوں گے۔