Friday, April 19, 2024

دیار غیر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ، عمران خان نے واشنگٹن کا میدان مارلیا

دیار غیر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ، عمران خان نے واشنگٹن کا میدان مارلیا
July 22, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) دیار غیر میں پاکستان کی  تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے عمران خان نے  واشنگٹن کا میدان فتح کرلیا، کپتان کے امریکا میں جلسے کے دوران شرکا کے جوش و خروش نے لاہور میں 2011 میں ہونے والے جلسے کی یاد تازہ کردی۔ واشنگٹن اور لاہور کے جلسوں میں مماثلت نے سب کو ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ،سال 2011 میں لوگوں نے کپتان کی صلاحیتوں اور قیادت پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کیا اورعام انتخابات میں عملی طور پر اس کا ثبوت بھی دیا۔آج امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی کپتان کو امیدوں کا مرکز قرار دیا۔ سال 2011 میں مینارپاکستان پر عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نےموبائل کی روشنیاں جلائیں ،آج کے جلسے میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ جلسے  میں شریک پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو خوش آئندقرار دیا،،کہاعمران خان ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرسکتے ہیں ۔ مینار پاکستان  پر ہونےو الے تاریخی جلسے نے نہ صرف سیاسی مخالفین بلکہ مبصرین کو بھی حیران کیاتھا ، یہ جلسہ عمران خان کے سیاسی کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔آج کیپیٹل ون ایرینا میں ہونے والا جلسہ بھی اس بات کا مظہر ہے کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔