Saturday, May 18, 2024

دیار غیر میں 11ہزار803 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

دیار غیر میں 11ہزار803 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
February 19, 2019
دنیا اسلام آباد ( 92 نیوز) دیار غیر میں 11ہزار803 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دنیا بھر کے 87 ممالک میں کل 11 ہزار 803 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ سب سے زیادہ سعودی عرب میں 2 ہزار 937 پاکستانی قید ہیں۔ بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں، تاہم ان میں سے582  افراد جیلوں میں قید ہیں ، پڑوسی ملک افغانستان میں 177 جبکہ ایران میں 186 ایسے پاکستانی ہیں جو وہاں کی جیلوں میں موجود ہیں۔ چین میں 242 جبکہ امریکا میں صرف 2 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ دنیا میں 20 ایسے ممالک ہیں جہاں ایک بھی پاکستانی قید نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ان قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ خزانہ سے 35 ہزار ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ،گزشتہ سال سینٹ میں وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ مشرق وسطی کے ممالک کی مختلف جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 18-2017 کے درمیان خلیجی ممالک میں 6 ہزار 450 پاکستانیوں کو جیل ہوئی، ایک اندازے کے مطابق 2 ہزار 9 سو 70 پاکستانی، سعودی عرب، 2 ہزار 6 سو پاکستانی، متحدہ عرب امارات، 6 سو 57 اومان، ایک سو 28 بحرین، 54 قطر، 38 کویت جبکہ 3 یمن کی جیلوں میں قید ہیں۔