Wednesday, May 22, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل ااباد مین انٹر ڈیپارٹمنٹ پراجیکٹ مقابلہ جات کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل ااباد مین انٹر ڈیپارٹمنٹ پراجیکٹ مقابلہ جات کا انعقاد
October 13, 2018
دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طلباء کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے لانے کے لیے انٹر ڈیپاٹمنٹ پراجیکٹ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے اس موقع پر اپنی ذہنی تخلیقات سے نت نئی اور حیران کن  ایجادات متعارف کروائیں جبکہ نئے آنے والے طلباء کی جانب سے پروجیکٹ بھی پیش کئے گئے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں ہونے والے انٹر ڈیپاٹمنٹل پراجیکٹ مقابلہ جات میں وائر لیس پاور ٹرانسمیشن، الارم ڈیٹیکٹر، انرجی مینجمنٹ اور مائیکروویو لائٹس کے اچھوتے آئیڈیاز پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر طلباء نے موبائل سے  گھر کی لائٹس کو کنٹرول کرنے،  کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئیے فل فور اقدامات سے لیکر ،مائیکروویو کی شعاعوں سے لائٹ جلانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا۔ مقابلے  میں 7 شعبوں  کے طلباء شریک ہوئے  ،اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نجیب حیدر نے طلباء کی جانب سے تخلیق کی گئی سائنسی ایجادات کو سراہا ۔ یونیورسٹی  انتظامیہ کے مطابق   جیتنے والے طلباء  کے پراجیکٹس ایچ ای سی کے سالانہ مقابلوں میں بھیجے جائیں گے ۔تخلیقی صلاحیتوں کے ماہر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ جدید آلات سائسنس کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں‎۔