Wednesday, May 8, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے 8 ویں اور یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 7 ویں کانووکیشن کی تقریب

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے 8 ویں اور یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 7 ویں کانووکیشن کی تقریب
October 16, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے 8 ویں اور یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 7 ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے آٹھویں اور یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ساتویں کانووکیشن کی تقریب سرگودھا روڈ کیمپس میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین اور پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر معروف عزیز خاں اور چئیرمین بورڈ آف گورنر محمد حیدر امین نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ کی گئی، تقری کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 1308 طلباء و طالبات میں ڈگریز تقسیم کی گئیں۔ نمایاں کارکردگی پر 28 طلباء کو گولڈ، 38 کو سلور جبکہ 27 کو برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ ایم بی بی ایس کی نمل الیاس 8 جبکہ بی ڈی ایس کی ماہم نور 5 میڈلز لیکر بیسٹ گریجویٹ قرار پائیں۔

صوبائی وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن نے طلباء کو کامیابی پر مبارکبار دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میاں محمد حیدر امین نے یونیورسٹی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو مستقبل کے لیے نیک تمناوں سے نوازا۔

تقریب کے اختتام میں یونیورسٹی کے وفات پانے والے طلباء کے رشتہ داروں میں شیلڈز جبکہ 10 سال تک یونیورسٹی میں خدمات پیش کرنے والے عملہ کو عزازیہ سے نوازا گیا۔