Tuesday, May 21, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ہونہار طالبات نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ہونہار طالبات نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
November 4, 2016
فیصل آباد (92نیوز)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی دو طالبات نے ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں سے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لی، دونوں طالبات اس کامیابی کا سہرا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سر سجا رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ہم کسی سے کم نہیں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی دو ہونہار طالبات نمل الیاس اور وردہ زاہد نے یہ ثابت کر دکھایا دونوں طالبات نے ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں سے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لی امتحان میں ساڑھے پانچ ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا نمل الیاس نے 600 میں سے 521 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ وردہ زاہد نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 520 نمبر لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی،وردہ زاہد کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی بدولت ہے جہاں اساتذہ کی کڑی محنت نے آج انہیں اس مقام پر پہنچایا۔ دونوں طالبات کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور ڈاکٹر بن کرانسانی خدمت کریں گی۔