Tuesday, April 16, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کا عزم

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کا عزم
May 16, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کے لئے انتظامیہ نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے، نوجوانوں کو سپاری اور دیگر منشیات سے روکنے کے اقدام کو طلباءنے بھی سراہا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپ کو سموک اینڈ ڈرگ فری کا درجہ دینے کے لیے انتظامیہ اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار اور پروریکٹر ڈاکٹر ظہیر جاوید نے یاداشت پر دستخط کیے ۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار اور قوانین کے مطابق ڈھالنے کے لیے اور نوجوانوں کو سپاری اور دیگر سافٹ منشیات سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم کا کہنا تھا کہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سمیت 3 کالجز، 3 اسکولز اور 3 جامعات نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ حاصل کر لیا ہے ،نشہ کے خلاف جنگ کرتے ہوئے ہم تعلیمی اداروں کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔