Tuesday, May 7, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں کیلیگرافی نمائش کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں کیلیگرافی نمائش کا انعقاد
September 4, 2018
فیصل آباد( 92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طالبات کو اسلامی رسم الخط سے روشناس کرانے کے لئے کیلیگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں 70 سے زائد عربی رسم الخطوط پر مشتمل فن پارے پیش کئے گئے، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی لائبریری میں اسلامی رسم الخط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، نمائش میں کیلیگرافی کے دیدہ زیب فن پارے جن میں اللہ سبحان و تعالی اور نبی آخرالزماں ؐکے اسم مبارک سمیت مختلف آیت کریمہ کو انتہائی خوبصورتی سے مختلف رسم الخط میں پیش کیا گیا ، یونیورسٹی کی طالبات نے بھی نمائش میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں رکھے گئے خوبصورت فن پاروں میں  نسطالیق ، کوفی، رومن اور عربی بذات خود زبانوں  کا استعمال کیا گیا جسے ہر صاحب بصیرت نے خوب داد بخشی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے  پروریکٹر ڈاکٹر محمد سعید کا کہنا تھا کہ قرانی آیات کو دل کش انداز خطاطی میں لکھا دیکھ کر طلباء میں بھی اس آرٹ کو سیکھنے کی لگن پیدا ہوگی۔ کیلی گرافی کی منفرد نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے ہر کسی کے دل میں گھر کر گئے،  یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ہونے والی اسلامی خطاطی نمائش مسلمانوں کے اس عظیم فن کو نوجوان نسل میں فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے ۔