Friday, March 29, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں پاکستان کی پہلی دوروزہ بین الاقوامی مایوپیا کانفرنس ‏اختتام پذیر

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں پاکستان کی پہلی دوروزہ بین الاقوامی مایوپیا کانفرنس ‏اختتام پذیر
April 20, 2019

فیصل آباد ( 92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں پاکستان کی پہلی دوروزہ بین الاقوامی مایوپیا کانفرنس اختتام پذیرہو گئی ، کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز ملکی ڈاکٹرز کیساتھ غیر ملکی طبی ماہرین نے امراضِ چشم سے متعلق آگاہی ، علاج اور احتیاطی تدابیر بارے لیکچرز دیے۔

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں شعبہ بصارت اور مدینہ ٹیچنگ اسپتال کے اشتراک سے اپنی طرز کی پہلی دو روزہ مایوپیا انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 کانفرنس کے اختتامی روز ملکی اور غیرملکی ماہرین امراضِ چشم نے آنکھوں کی بیماری مایوپیا سے متعلق معلوماتی لیکچرز دیئے اور کانفرنس کے انعقاد کو آگاہی کا بہترین زریعہ بھی قرار دیا۔

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد
tuf

مایوپیا آنکھوں کی ایسی بیماری کا نام ہے جس میں آنکھ کی دور دیکھنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ بیماری غیر صحتمندانہ معمولاتِ زندگی اور وراثتی بھی ہو سکتی ہے جس کا بروقت علاج ضروری ہے۔

کانفرنس میں شریک طالبات نے بھی تجربہ کار طبی ماہرین سے بہت کچھ سیکھا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  پاکستان میں پہلی انٹرنیشنل مایوپیا کانفرنس کروا کر تمام یونیورسیٹیز پر برتری لے گئی ہے۔