Saturday, April 27, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں مناقب حضرت سیدنا غوث الاعظم کے عنوان سے مشاعرہ

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں مناقب حضرت سیدنا غوث الاعظم کے عنوان سے مشاعرہ
December 19, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد انجنئیرنگ کیمپس میں اسلامک فلاسیفیکل سوسائٹی شعبہ عربی و علوم اسلامیہ کی جانب سے محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہہ کی شان اقدس اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لطیف ساجد چشتی سمیت آٹھ نامور شعراء کرام نے نرم گفتاری اور خوبصورت سُخن وری کے ذریعے سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہہ کی زندگی کا احاطہ کیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ غلام حیدر چشتی اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نجیب حیدر سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب کو اولیاء کرام سے روحانی رشتہ مضبوط کرنے کے مترادف قرار دیا۔ شعرائے کرام نے اپنے خوبصورت کلام، معرفت اور منقبت کو پیش کیا۔ درود و سلام پڑھنے کے علاوہ دعائے خیر بھی کی گئی۔