Saturday, April 20, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں محفل نعت کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں محفل نعت کا انعقاد
November 19, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ولادت رسولﷺ کی خوشی میں پروقار محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ نعت خوانان نے دف کے ساتھ منقبت اور حضورﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رحمت دو عالم، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ یوم ولادت کی خوشی میں محمد عربی ﷺ کی ذات اقدس پر درود و سلام اور نعتیہ کلمات کے پھول برسائے گئے۔ محفل پاک میں نعت خواہان نے منکبت اور دف کے ساتھ خوبصورت کلام پیش کیے، جس پر حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے امریکا سے آئے مہمان خصوصی  سیموئل شارپشائر بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔ محفل کے اختتام پر شرکاء نے رحمت دو عالم حضرت محمد ﷺ کے حضور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔