Friday, April 19, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طلبہ کے لیے انٹرپرینورشپ گالا کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طلبہ کے لیے انٹرپرینورشپ گالا کا انعقاد
November 29, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال طلبہ کے لیے انٹرپرینورشپ گالا کا انعقاد کیا گیا جہاں نوجوانوں نے  اچھوتے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے طلبہ کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی ٹھان لی۔ نوکری کی بجائے نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے انٹرپرینورشپ گالا کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں طلباء نے کئی قابل قدر کاروباری آئیڈیاز پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔ طلباء نے آن لائن ڈاکٹر کی سہولت حاصل کرنے کے لئے تیار کی گئی۔ ایپلی کیشن، خالص غذا کا حصول اور کھانے کی مختلف  اشیا کا تیل نکالنے جیسی آٹومیٹک میشنری بھی متعارف کروائی، جسے منتظمین نے بھی خوب سراہا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بہترین آئیڈیاز پیش کرنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ سالہا سال سے معیاری تعلیم دینے میں کوشاں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طلبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بہترین مواقع بھی فراہم کردیئے ہیں۔