Saturday, May 18, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹریونیورسٹی سائنس میلے کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انٹریونیورسٹی سائنس میلے کا انعقاد
May 15, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں طلبا کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے لانے کیلئے انٹر یونیورسٹی سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ملٹی فنکشنل ٹفین روبوٹ، الارم ڈیٹیکٹر، جدید ڈرون اور مائیکروویو لائٹس،  سمیت تمام اچھوتے آئیڈیاز دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں ہونے والے انٹر یونیورسٹیز سائنس میلے میںپیش کئے گئے ۔ اس موقع پر طلبا نے آٹومیٹک ڈائریکشن ، کسی بھی ناآگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فی الفور اقدامات، آلودگی کو ماپنے اور کم کرنے کا جائزہ لینے سے لیکر مائیکروویو کی شعاوں سے لائٹ جلانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا۔ سائنس میلے میں مزدوروں کی کھپت سے بچنے سمیت آٹومیٹک لکڑی اور لوہے کو کاٹنے کی مشین ، جبکہ معذور افراد کی سہولت کے لیے گھر کا بلیوٹوتھ سسٹم سے لیس ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین نے سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے طلباء کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے انکے قابل تحسین آئیڈیاز کو سراہا۔ اس موقع پر انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلہ جات میں طلباء نے پھرتی اور مہارت کے خوب جوہر دکھائے جبکہ پورا سال تعلیم میں بہترین کارکردگی دیکھانے والوں کو سرٹیفکیٹس اور وظائف سے بھی نوازا گیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سائنس میلے میں طلباء نے اپنے آئیڈیاز متعارف کروائے جو کہ انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔