Friday, April 26, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں سائبر کرائم سے بچنے کیلئے آگاہی سیمینار

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں سائبر کرائم سے بچنے کیلئے آگاہی سیمینار
January 17, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور سائبر کرائم سے بچنے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مقررین نے مفید معلومات پر مبنی لیکچرز دیے جنہیں شرکاء نے نہایت انہماک سے سنا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سیمینار  میں چیئرمین بورڈ آف گورنر حیدر امین، زین قریشی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نجیب حیدر سمیت کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور سائبر کرائم سے بچنے کیلئے آگاہی لیکچرز دئیے ، مقررین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا کا استعمال ہماری رگ رگ میں بس گیا ہے، اس لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ اپنےاکاؤنٹس اور اس میں درج اہم معلومات کو کس طرح محفوظ بنایا جائے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد مقررین نے آگاہ کیا کہ  ذرا سے بے احتیاطی، زندگی بھر کا پچھتاوا بھی بن سکتی ہے، طلباء نے تمام معلومات کو انہماک سے سنا اور نہایت مفید قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال محفوظ بنانے کیلئے ایسے سیمینارز وقت کی اہم ضرورت ہیں، جسے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے پورا کر دکھایا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد