Thursday, April 18, 2024

دی ہینڈرڈ بال ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

دی ہینڈرڈ بال ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ
October 21, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دی ہینڈرڈ بال ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ  ہو گئی ،  ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہوں گے۔فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے، اگلے سال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کی وجہ سے پاکستانی بلے باز بابراعظم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈکے نئے دی ہینڈرڈ بال ٹورنامنٹ میں بڑے بڑے  اسٹارز جگمگانے کے لیے تیار ہیں ، ساتھ ہی کئی بڑے اسٹارز کو کوئی خریدار نہ مل سکا۔ پاکستان کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی  ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا ، فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ایک لاکھ پاؤنڈز میں لندن اسپرٹ  کی ٹیم نے منتخب کیا۔ شاہین شاہ آفریدی 60ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر  کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان،آندرے رسل اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی ٹورنامنٹ میں نظر آئیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کے تجربہ کار جارح مزاج بلے باز کرس گیل  اور بلے بازوں  کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے سری لنکن فاسٹ باؤلر کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ اگلے سال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز  میں مصروفیت کی وجہ سے بابر اعظم   کو بھی نہیں خریدا گیا ۔ ہنڈرڈ بال ٹورنامنٹ اگلے سال جولائی میں  انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔