Wednesday, March 27, 2024

دی لاسٹ وچ ہنٹر کا ٹیزر ٹریلر جاری، تئیس اکتوبر سے نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

دی لاسٹ وچ ہنٹر کا ٹیزر ٹریلر جاری، تئیس اکتوبر سے نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی
April 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ بریک آئیزنر کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی ہے جو چڑیلوں کا شکاری ہے۔ جدید دور میں نیویارک میں چڑیلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ختم کرنے کیلئے کووڈار میدان میں اترتا ہے تاہم ایک چڑیل ان کی ٹیم میں شامل ہوتی ہے اور برائی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو وین ڈیزل نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں الیجا ووڈ، روز لیسلی اور رینا اوون شامل ہیں۔ فلم رواں سال تئیس اکتوبر سے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔