Saturday, May 4, 2024

دی فورس اویکنز نے کمائی میں ٹائی ٹینک اور جراسک ورلڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

دی فورس اویکنز نے کمائی میں ٹائی ٹینک اور جراسک ورلڈ کو پیچھے چھوڑ دیا
January 4, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اسٹار وارز سلسلے کی فلم ”دی فورس اویکنز“ نے امریکی سینما گھروں میں ریکارڈ کمائی کر ڈالی۔ سات سو چالیس ملین ڈالر جوڑ کر ”دی فورس اویکنز“ نے باکس آفس پر ”ٹائی ٹینک“ اور ”جراسک ورلڈ“ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسری جانب ”دی فورس اویکنز“ برطانوی سینما گھروں میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ فلم نے برطانوی سینما گھروں سے 16 دن میں نو کروڑ چھیالیس لاکھ پاو¿نڈ سمیٹ لئے ہیں اور برطانیہ کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینما گھروں پر اسٹار وارز سلسلے کی فلم ”دی فورس اویکنز“ کا راج مسلسل تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ ”دی فورس اویکنز“ نے گزشتہ برس کی کامیابیوں کے تسلسل کوٹوٹنے نہ دیا اور نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں ملکی سنیماگھروں میں اٹھاسی ملین ڈالر جوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم نے صرف انیس دنوں میں سات سو چالیس ملین ڈالر کا کاروبار کر کے ”ٹائی ٹینک“ اور ”جراسک ورلڈ“ جیسی بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم پنڈتوں کاماننا ہے کہ ”دی فورس اویکنز“ بہت جلد ”اواتار“ کا سات سو ساٹھ ملین ڈالر کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوجائے گی۔