Sunday, September 8, 2024

دی سیکرٹ لائف آف پیٹس ، ریلیز کےپہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا جائیگی : فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی

دی سیکرٹ لائف آف پیٹس ، ریلیز کےپہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا جائیگی : فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی
July 8, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک )ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آ ف پیٹس“ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا جائے گی  فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ آٹھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی ۔ اینی میٹڈ فلم’ ’ فائنڈنگ ڈوری“ اس ہفتے مزید دو کروڑ چالیس ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہے گی ۔  فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہے گی  اس ہفتے نئی ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”مائیک اینڈ ڈیوو نیڈ ویڈنگ ڈیٹس “ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھی پوزیشن سنبھال لے گی جبکہ فلم ” دی بی ایف جی“ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ امریکی باکس آفس میں پانچویں نمبر پر رہے گی۔