Wednesday, April 24, 2024

دی راک نے کمائی کے لحاظ سے تمام ہالی وڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

دی راک نے کمائی کے لحاظ سے تمام ہالی وڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
August 28, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی جریدے فوربز کے مطابق کمائی کے لحاظ سے ماضی کے معروف ریسلر اور حال کے معروف اداکار دی راک نمبرون بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں دی راک سرفہرست آ گئے ہیں جن کا اصل نام ڈوین جانسن ہے۔ انہوں نے جون 2015ءسے جون 2016ءتک چھ کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمائے۔ دی راک نے یہ پیسے اپنی فلموں ”سین اینڈریاس“ اور ”سنٹرل انٹیلی جنس“ سے کمائے۔ فوربز کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں جیکی چن دوسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے پورے سال میں چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔ چوتھے نمبر پر میٹ ڈیمن ہیں جنہوں نے گزشتہ برس پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے۔ ڈیمن نے ”جیسن بورن“ اور ”دی مارشیئن“ میں کام کر کے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔ ٹام کروز پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ چوتھے جبکہ جانی ڈیپ کی کمائی چار کروڑ 80 لاکھ رہی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔