Friday, April 19, 2024

دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا دیے بیٹھی خواتین ہمت  کی مثال بن گئیں

دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا دیے بیٹھی خواتین ہمت  کی مثال بن گئیں
March 8, 2020
دہلی ( 92 نیوز)  سی اے اے کے خلاف احتجاج میں دہلی کے شاہین باغ کو خاص اہمیت حاصل ہے جہاں صنف نازک اپنے حقوق کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہیں ، ہر عمر ، ہر مذہب کی خواتین اس دھرنے کا حصہ بنی ہوئی ہیں ۔ بھارت میں انتہاپسند مودی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے ذریعے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کی ، جس کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مودی کا نعرہ لڑکی بچاؤ ،لڑکی پڑھاؤیہاں   بے نقاب کرچکا ہے ،  جو ان خواتین کے احتجاج پر کان دھرنے کو تیار نہیں ،  ان خواتین کو گولی سے ڈرانے کی کوشش کی گئی ۔ شاہین باغ کا دھرنا جہاں خواتین کے عزم و حوصلے کی علامت بنا ہوا ہے وہیں یہاں کا منظم انداز بھی سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ،  کوئی بدمزگی نہیں ، کوئی ہنگامہ ریزی نہیں ، کھانے کاوقت ہو یا دعا کا ، سب ایک دوسرے کیلئے جان قربان کرنے کا تیار ہیں۔ شاہین باغ کا دھرنا پورے ملک کیلئے ایک مثال بن چکا ہے جس کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی خواتین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل رہی ہیں۔