Sunday, May 19, 2024

دہلی کالونی میں 12 منزلہ عمارت گرانے کا مشن مکینوں کی مزاحمت کے باعث ناکام

دہلی کالونی میں 12 منزلہ عمارت گرانے کا مشن مکینوں کی مزاحمت کے باعث ناکام
March 10, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دہلی کالونی  میں 12 منزلہ عمارت گرانے کے لئے آپریشن   مکینوں کی مزاحمت کے باعث روک دیا گیا۔ کراچی میں بے ہنگم اونچی عمارتوں کا جنگل  ہے ، گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے کے بعد انتظامیہ خواب غفلت سے جاگ اٹھی ،کنوٹمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام دہلی کالونی میں غیرقانونی 12 منزلہ عمارت گرانےکیلئے پہنچ گئے ۔ ہتھوڑوں اور دیگر سامان لیکر ٹیم جیسے ہی پہنچی مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ، عمارت میں رہائش پذیر افراد کہتے ہیں 60 لاکھ روپے میں فلیٹ بک کرایا تھا ، اب ہم کہاں جائیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ڈائریکٹر ویجلینس کا کہنا ہے  کہ 8 عمارتوں کی نشاندہی کی گئی، جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت کو گرانے کے دوران احتیاطی تدابیر کا بھی خیال نہیں رکھا گیا،  جس سے اطراف کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔