Saturday, May 18, 2024

دہلی کالونی سے لا پتہ ہونیوالا لڑکا کینٹ اسٹیشن کراچی سے مل گیا

دہلی کالونی سے لا پتہ ہونیوالا لڑکا کینٹ اسٹیشن کراچی سے مل گیا
February 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) دہلی کالونی سے لا پتہ ہونیوالا لڑکا کینٹ اسٹیشن کراچی سے مل گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق لا پتہ ہونیوالا لڑکا مرضی سے گھر چھوڑ کر گیا۔ کراچی کے علاقے دہلی کالونی سے لا پتہ ہونیوالا لڑکا کینٹ اسٹیشن سے مل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑنا  نشے کا عادی تھا ، اغوا کے شبہ میں زیر  حراست افراد کا کہنا ہے کہ سبحان مرضی سے  دوست کے ہمراہ آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15سالہ سبحان کا بیان قلمبند کر لیا گیاہے ، ملزموں اور بچے کو جوڈیشل مجسٹریٹ  کے سامنے پیش کریں گے ۔ مبینہ اغوا کاروں نے کہا کہ سبحان مرضی سے دوست کےہمراہ آیا، دو دن ہمارے ساتھ رہا جس کے بعد ہم نے اسے دہلی کالونی میں چھوڑ دیا تھا ۔ چند روز قبل انہیں معلوم ہوا کہ اس کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب طارق روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں ملزم دکاندارسےلوٹ مارکررہےتھے، ملزموں سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔