Saturday, May 18, 2024

دہلی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

دہلی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا
April 11, 2015
دہلی(ویب ڈیسک)بھارت خواتین کے حقوق کے تحفظ کی مالا جپتے نہیں تھکتا  لیکن مودی سرکارکی ناک تلے دارالحکومت دہلی میں ایک اور خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ مغربی دہلی کے علاقے دوارکا میں ایک شاپنگ مال پر کام کرنے والی بتیس سالہ خاتون میٹرو اسٹیشن سے نکلی اور مادھو ویہار جانے کے لیے ٹیکسی میں سوار ہوئی۔ ڈرائیور نے راستے میں پٹرول چیک کرنے کے لیے ٹیکسی روکی اور اس کے بعد گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ہی بیٹھ گیا۔ جس پر خاتون نے مزاحمت کی لیکن ٹیکسی ڈرائیور نے ایک نہ سنی ایک راہگیر نے خاتون کے شور مچانے کی آواز سنی اور قریب ہی پٹرولنگ پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیکسی ڈرائیور رامیش کمار کو گرفتار کرلیا۔