دہلی فسادات میں 85 سالہ اکبری بی بی بھی شہید
دہلی ( 92 نیوز) دہلی فسادات میں کئی ہنستے بستے مسلمان گھرانے پل بھر میں اجڑ گئے، 85سالہ اکبری بی بی کی ضعیف العمری بھی بلوائیوں کو اس کا خون بہانے سے نہ روک سکی، ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالی اکبری شہدا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون تھیں۔
پچیس فروری کو بھارتی دارالحکومت میں 72 برسوں بعد تقسیم ہند کا منظر تازہ ہوگیا جب ہندو غنڈوں نے مسلمانوں کو چُن چُن کرشہید کیا۔ محمد سعید سلمانی کی والدہ دہلی فسادات میں شہید ہونے والی سب سے ضعیف عمر خاتون تھیں، بیٹا دودھ لینے باہر نکلا اور پیچھے سے سو کے قریب بلوائیوں نے ان کے علاقے میں دھاوا بول دیا اس دوران دکانوں اور گھروں کو جلایا جانے لگا۔
بلوائیوں نے محمد سعید کے گھر کو بھی آگ لگا دی جس کی تیسری منزل پر 85 سالہ اکبری بھی موجود تھیں ، شعلوں میں گھری ضعیف خاتون کو باہر بھی نکلنے نہ دیا ، بیٹا آگے بڑھا تو لوگوں نے خطرے کے پیش نظر اسے آگے جانے نہ دیا ، گھنٹوں بعد گھر پہنچا تو وہاں صرف راکھ تھی اور اس کی ماں کی جلی
اکبری کی میت آج بھی اسپتال میں پڑی ہے ، حکام کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم جمعرات کو ہوگا ، سلمانی اپنی ماں کو اپنے گاؤں میں دفنانا چاہتا ہے۔