Friday, April 19, 2024

دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی

دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی
October 6, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے ، پاکستان کو افغان تناظر اوربھارتی چشمے سے دیکھنا مناسب نہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مشیر قومی سلامتی  جان بولٹن نے بھی ملاقات کو سود مند قرار دیا۔دورہ امریکا پیسوں کے مطالبے کیلئے نہیں تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس میں  کہا کہ  کولیشن سپورٹ فنڈ امداد نہیں،فنڈ ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، خارجہ پالیسی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے ۔ سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری پر رد عمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   شہبازشریف کا کیس ہمارا مرتب کردہ نہیں،نیب خود مختار ادارہ ہے، کارروائی تحقیق کے بعد کی گئی۔