Sunday, September 8, 2024

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جرات مندانہ اقدامات پر آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں : چانڈیو

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جرات مندانہ اقدامات پر آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں : چانڈیو
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)مشیر  اطلاعات  سندھ  مولا بخش چانڈیو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں  آرمی چیف کے جرات مندانہ اقدامات   پر انہیں سلام پیش کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوب گرجے برسے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بڑی بڑی باتوں پر چور کہا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف تو محض خانہ پری کے  لئے  وزیر پانی و  بجلی بنے  ہوئے  ہیں۔ مشیر  اطلاعات  سندھ   نے نام لئے بغیر عابد شیر علی کو بھی خوب لتاڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کے جرات مندانہ اقدامات کو سلام کرتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتنے بڑے منصب سے ر ضا کارانہ ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرکے جرات مندانہ فیصلہ کیا ،میں کہتا ہوں کہ انہیں پاکٹ یونین سے ہوشیار رہنا چاہیے ،پاکٹ یونین آپ کی عزت اور ناموس کی دشمن ہے،ایوب خان، جنرل ضیاء ا لحق اورمشرف کیلیے بھی ثنا خوانی کی گئی،اب جنرل راحیل کیلیے کون کیا اور کن مقاصد کیلئے کہہ رہا ہے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔