Monday, September 16, 2024

دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کیلئے 4 ملکی فوجی تعاون تنظیم قائم

دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کیلئے 4 ملکی فوجی تعاون تنظیم قائم
August 3, 2016
راولپنڈی(92نیوز)دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کیلئے چار ملکی فوجی تعاون تنظیم قائم کی دی گئی ہے ۔ اس اہم تنظیم میں  پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان کی افواج شامل ہونگی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تنظیم کا اجلاس اورمچی میں ہوا ہے جس میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف چینی اور افغان افواج کے سربراہوں اور تاجک نائب وزیر دفاع نے شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ہے ۔