Sunday, September 8, 2024

دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات سے امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور معیشت مستحکم ہوئی :نوازشریف

دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات سے امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور معیشت مستحکم ہوئی :نوازشریف
January 22, 2016
ڈیووس(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثراقدامات سے امن عامہ کی صورتحال میں  بہتری آئی اور معیشت مستحکم ہو ئی حکومت کی بہترمعاشی پالیسیوں کے  باعث پاکستان  سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ملک  بن چکا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ  نیشنل ایکشن پلان  سے بہترین نتائج  حاصل ہوئے ہیں  دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف موثراقدامات سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی  جس  سے معیشت مستحکم   رہی ہے اقتصادی راہداری اور تاپی منصوبے سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف  سے عالمی اقتصادی فورم کے صدر کلاز شواب  نے بھی  ملاقات  کی  وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ  دہشت   گردی کے خلاف جنگ میں  پاکستان  نے موثر اقدامات  کئے  جس کے باعث  دہشت  گردی اور انتہا پسندی میں  نمایاں کمی  آئی ہے دوہزار   تیرہ   میں  جب  وہ  بر سر اقتدار  آئے  تو  ملک کی  اقتصادی صورتحال  انتہائی  خراب تھی  تاہم اب شرح نمو  سات فیصد ہے  بجٹ  خسارہ  آٹھ   فیصد  سے کم  ہو کر  پانچ  اعشاریہ   تین  پرآ گیا  حکومتی اقدامات سے پاکستان  میں  کاروبار ،  تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول  سازگار ہوا ہے۔