Friday, April 26, 2024

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے: آرمی چیف

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے: آرمی چیف
August 26, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ ،  آرمی چیف نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی میڈیکل کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے  آرمی  میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف   کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر طبی سہولیات کی  فراہمی میں آرمی میڈیکل کور کا کردار اہم ہے، نیشنل یونیوسٹی  آف میڈیکل سائنسز اور دوسرے تربیتی ادارے خدمات کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالت امن ، جنگ اور  ہنگامی حالات میں مذکورہ اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ آرمی چیف نے اے ایم سی کے کمانڈنٹ لفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو بیجز بھی لگائے، ایبٹ آباد پہچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔