Friday, May 17, 2024

دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں ، انٹونی بلنکن

دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں ، انٹونی بلنکن
April 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کر دیا کہ دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کر چکا ہے۔ ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔