Sunday, September 8, 2024

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں : پرویز رشید

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں : پرویز رشید
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس اور فوج کی قربیانیاں قابل قدر ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس کے کردار کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب  کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اطلاعات فراہم کرکے افواہوں کا سدباب کرنا ہے۔ عوام تک مصدقہ اطلاعات کی فراہمی میں ریڈیو اور ٹی وی کا اہم کردار ہے،انھوں نے کہا کہ دہشست گردی کے خاتمے میں پولیس اور فوج کی قربیانیاں قبل قدر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث آج پاکستان پہلے سےزیادہ محفوظ ہے۔