Friday, April 19, 2024

دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے امریکی توقعات سےبڑھ کر مدد کی ،امریکی جریدہ

دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے امریکی توقعات سےبڑھ کر مدد کی ،امریکی جریدہ
January 13, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی جریدے نیویارکر نے اعتراف کرلیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد امریکی توقعات سے کہیں بڑھ کر کی ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ٹرمپ کے ٹویٹ اور امداد کی بندش کا علم نہیں تھا ۔ پینٹا گون اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اقدام کی مخالفت کردی ہے ۔

جریدے کے مطابق جنرل جیمس میٹس نے پھر پاکستان سے رابطے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ پینٹا گون خوفزدہ ہے کہ پاکستان زمینی اور فضائی روٹ بند کردے گا۔