Friday, September 20, 2024

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان، شہید محمد عثمان فوجی اعزاز کیساتھ شکارپور میں سپردخاک

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان، شہید محمد عثمان فوجی اعزاز کیساتھ شکارپور میں سپردخاک
March 5, 2016
شکارپور (نائنٹی ٹو نیوز) دہشت گردی کیخلاف لڑتے ہوئے قوم کے ایک اور سپوت نے اپنے وطن پر جان نچھاور کر دی۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جوان محمد عثمان اعوان نے جام شہادت نوش کیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے جوان  محمد عثمان اعوان شہید ہو گئے۔ شہید عثمان اعوان کا جسد خاکی اُن کے آبائی علاقے شکارپور پہنچنے  کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ شہید محمد عثمان کی تین ماہ بعد شادی طے تھی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری وسماجی شخصیت سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید جوان کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے گلدستہ شہید کی قبر پر رکھا گیا۔