Saturday, May 11, 2024

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپور مدد فراہم کی ، آرمی چیف

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپور مدد فراہم کی ، آرمی چیف
August 24, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپور مدد فراہم کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے داواتوئی سیکٹر میں استحکام آپریشن میں مصروف سپاہ سے ملاقات کی۔  دیرپا امن ، استحکام ، پر عزم ، آرمی چیف ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر شمالی وزیرستان کے اس علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اقدام سے شمالی و جنوبی وزیرستان میں آبادی کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا۔ پاک، افغان سرحدی علاقے میں غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے گا۔  دیرپا امن ، استحکام ، پر عزم ، آرمی چیف دہشتگرد اس علاقے کو مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ آپریشن کے دوران 90 سے زائد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں قبضے میں لی گئیں۔  دیرپا امن ، استحکام ، پر عزم ، آرمی چیف آرمی چیف کو پاک، افغان سرحدی سلامتی، انتظام اور باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا ہم امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہیں ۔ بارڈر سکیورٹی کو بہتربنانے کے لئے پاکستان اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر ایف سی اور قانون نافذ کرنے والی اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔