Friday, March 29, 2024

دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 13ملزمان نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث 13ملزمان نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
October 29, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تیرا ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔ ملزموں  میں ایم کیوایم کا یونٹ  انچارج فیصل پراٹھا بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 13 ملزموں کو 90 روز کے لے رینجر ز کے حوالے کردیا ۔ ملزموں میں فیصل عرف پراٹھا ، کامران ،محمد حنیف عرف ٹی کے ، رحمت اللہ ، اجمل ،صفدر ، کامران ،عمران ،مجید ،سہیل ، راحیل ،طاہر ، احسان اللہ اور عبدالرشید عرف ڈاکٹر شامل ہیں۔ فیصل پراٹھا کو رینجرز نے کھارادر سے گرفتار کیا تھا ملزم کھارادر میں ایم کیوایم کا یونٹ انچارج تھا  جس پر ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان کے الزامات ہیں۔