Thursday, April 18, 2024

دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے امریکا نے نئی حکمت عملی جاری کر دی

دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے امریکا نے نئی حکمت عملی جاری کر دی
October 5, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نئی چھ نکاتی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کا اعلان قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کیا جس کے مطابق انسداد دہشت گردی کیلئے امریکی اقدامات کو منظم اور جدید بنایا جائے گا۔ مخصوص گروپ کی بجائے تمام دہشتگردوں کا ان کی پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا اور انہیں حاصل  معاونت کی جڑیں بھی کاٹ دی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک، شخصیات، حامیوں اور تمام گروپوں اور ان کے نظریئے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا انفراسٹرکچر بھی مزید بہتر کیا جائے گا۔ جان بولٹن کا کہنا تھا کہ  یہ پالیسی  ایران اور دیگر ممالک کو پیغام ہے کہ یہ اوباما دور نہیں۔ اب اُن کی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔