Tuesday, May 7, 2024

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا،بلاول بھٹوزرداری

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا،بلاول بھٹوزرداری
July 16, 2018
پنڈی گھیپ  ( 92 نیوز) پنڈی گھیپ  میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی  سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں  ، جیالوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا  جبکہ کارکنوں نے اپنے لیڈر پر نوٹو ں کی بارش کر دی ۔ بلاول بھٹو کو اپنے درمیان  دیکھ کر  جیالوں کے جذبے میں اضافہ ہو گیا  ، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں عمران خان کو ایک بار پھر یوٹرن  لینے کا ماہر کہا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سے بھوک مکاؤ پروگرام لائیں گے ایک ایسی وزارت بنائیں گے جس کا کام صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہو گا  ، پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی پنڈی گھیپ سے فتح جنگ    پھر حسن ابدال اور اٹک پہنچ کر  اختتام  پذیرہو گی  ۔