Sunday, September 8, 2024

دہشتگردی کا جن ورثے میں ملا ،جلد بوتل میں بند کر دینگے : نواز شریف

دہشتگردی کا جن ورثے میں ملا ،جلد بوتل میں بند کر دینگے : نواز شریف
January 21, 2016
ڈیووس (92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے  کہ دہشت گردی کاجن ورثے میں ملا لیکن اب اسے جلد ہی بوتل میں بندکردیا جائےگا دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہیں، وہ بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، اربوں ڈالرزکا نقصان ہوا لیکن دہشت گردی کاخاتمہ بہت قریب ہے کیونکہ ان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہیں اوروہ بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھاگتے دہشت گرداب آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، باچا خان یونیورسٹی پرحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن ہم اپنے بچوں کےخون کے ایک، ایک قطرے کا حساب لیں گے اوردہشت گردوں کوکہیں چھپنے کا ٹھکانہ نہیں ملے گا۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب ترقی کے راستے پر گامزن ہے، بے روزگاری کم ہوئی توانائی بحران پرجلد قابوپالیں گے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا اورپاکستان میں نئے دورکاآغازہوگا۔