Monday, September 16, 2024

دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : امام کعبہ

دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : امام کعبہ
April 10, 2017
لاہور(92نیوز)امام کعبہ شیخ صالح  بن محمد بن ابراہیم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں  دہشت گرد پاکستان اور سعودی عرب کو زیادہ نشانہ بنا رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ مستحکم  پاک سعودیہ تعلقات کا مطلب دین کی مضبوطی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پاکستان علما کونسل کی تقریب سے خطاب  میں امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم نے کہا کہ حرم شریف کی حفاظت کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،، کشمیر،شام اور عراق  میں امن کے لئے دعا گو ہوں۔ علما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے ضروری ہیں۔ علماسمیت تقریب میں شامل تمام افراد نے  امام کعبہ کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔ نمازظہرکی ادائیگی کے بعد امام کعبہ پرانے ایئرپورٹ سے واپس وطن روانہ ہوگئےہیں ۔