Tuesday, April 23, 2024

دہشتگردی نے سندھ سمیت پورے ملک کو متاثر کیا، وزیراعلیٰ سندھ

دہشتگردی نے سندھ سمیت پورے ملک کو متاثر کیا، وزیراعلیٰ سندھ
October 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 215 رکنی وفد نے ملاقات کی ، مراد علی شاہ کا کہنا تھا دہشتگردی نے پورے ملک سمیت سندھ کوبُری طرح متاثر کیا  ۔ حکومت نے  کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا  ہم اسٹریٹ کرائم بھی ختم کرکے دم لیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ڈیموں کی تعمیر کیخلاف نہیں ہیں ،لیکن چھوٹے ڈیم بھی بنانے ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد نے ملاقات  کی ، مراد علی شاہ نے خطاب میں کہا سندھ کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے کوئی دہشتگرد پیدا نہیں ہوا ،لیکن باہر سے آنے والے دہشتگردوں کےسہولت کار ضرور پیدا ہوئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اٹھارہویں ترمیم کو آئینی تاریخ میں اہم قرار دیا  ، اور کہا صوبوں کو اختیارات 18ویں ترمیم کی وجہ سے ملے ۔ان کو کہنا تھا کہ  پولیس میں 10 ہزار اہلکاروں کو میرٹ پر بھرتی کیا اورآرمی سے تربیت دلوائی  ، ساتھ ہی جدید اسلحہ بھی دیا ۔ مراد علی شاہ نے کمزور پالیسیوں کو توانائی بحران کی وجہ قرار دیا  اور کہا کوئی بھی عالمی کمپنی تھر میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی  ، لیکن سندھ حکومت کی کاوشوں سے رواں سال کے آخر تک تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہوگی ،تھر کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، نوری آباد میں پاور پلانٹ سے 100 میگاواٹ بجلی کراچی کو مل رہی ہے ۔