Friday, April 19, 2024

دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19مدارس سیل

دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19مدارس سیل
July 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایپکس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد اندرون سندھ کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیل کئے گئے ان مدارس کی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس پہلے سے موجود تھیں  اور دہشتگردی میں ملوث 48 مدارس کی تفصیلات  اتوار کو ہونےوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی رکھی گئیں، اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایپکس کمیٹی نے فوری طور پر ان مدارس کے خلاف کریک ڈون کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق ملنے والے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مدارس سالانہ اربوں روپے کی مالی امداد لے رہے تھے جو بعد میں دہشتگردی میں استعمال ہوتی تھی۔ سکیورٹی اداروں نے مدارس کو ملنے والی مالی امداد کے ذرائع کو سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ کریک ڈاون کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ اور نیکٹا کو بھجوا دی گئی ہے.